سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لینے کے دینے پڑ گئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کو کہوٹہ میں مظاہرین نے روک لیا، ’گو عباسی گو‘ کے نعرے بلند

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 15:24

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لینے کے دینے پڑ گئے
کہوٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2018ء) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے اور وہ سیاسی رہنماؤں سے سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال کوئی وعدہ پوارا نہیں کیا اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

ایسی ہی صورتحال کا سامنا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جب کہوٹہ پہنچے تو پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے شاہد خاقان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اس موقع پر خوب نعرہ بازی کی اور کافی دیر تک سابق وزیر اعظم کی گاڑی کو روکے رکھا۔ ووٹر کو عزت دو اور گو عباسی گو کے نعرے لگائے۔

پولیس کی مداخلت کرنے پر شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کہوٹہ روڈ ڈبل کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟ 100کلومیٹر نئی سڑک بنانے کا اعلان بھی جھوٹا ثابت ہوا، یونیورسٹی بنانے کا اعلان تو کیا مگر اینٹ تک نہ لگی۔یاد رہے اس سے پہلے ن لیگی رہنما فاروق لغاری کو بھی حلقے کے لوگوں نے گھیر لیا تھا۔حقلے کے لوگوں نے جمال خان لغاری کی گاڑی روک لی تھی اور شدید احتجاج کیا تھا،اس دوران ایک ووٹر نے جمال خان سے سوال کیا کہ آپ پانچ سال کہاں تھے؟۔جس کا جمال خان لغاری کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔لوگوں کے شدید رد عمل اور بار بار استفسار کرنے پر جمال خان لغاری حلقے سے واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔