دو ہزار سترہ میں ایشیائی انفراسڑکچر سرمایہ کاری بنک کی سرمایہ کاری 4.2 ارب ڈالرز سے زائد رہی

اتوار 24 جون 2018 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ایشیائی انفراسڑکچر سرمایہ کاری بنک کی سال دو ہزار سترہ کے دوران مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی مجموعی مالیت 4.2 ارب ڈالرز سے زائد رہی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایشیائی انفراسڑکچر سرمایہ کاری بنک کی سال دو ہزار سولہ میں مجموعی مالیت 1.7ارب ڈالرز رہی تھی۔ ادارے کی جانب سے ٹرانسپورٹ ، توانائی اور ٹیلی مواصلات سمیت مختلف شعبہ جات میں فنڈز کی فراہمی کے لیے تیئس منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار سترہ کے دوران بنک کے منافعے کی مجموعی مالیت 252ملین ڈالرز رہی جبکہ دو ہزار سولہ میں منافعے کی مجموعی مالیت 167ملین ڈالرز تھی۔رپورٹ میں بنک کی جانب سے دیگر کثیر الجہتی بنکوں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے بھی امور کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ بنیادی تنصیبات کے حوالے سے فنڈنگ سے متعلق خلا کو پر کیا جا سکے۔اطلاعات کے مطابق ایشیائی انفراسڑکچر سرمایہ کاری بنک میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کی تعداد اس وقت بڑھ کر چوراسی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :