اوپن یونیورسٹی مقالہ جات تک رسائی کے لئے جدید ترین "ریسرچ ریپازٹری " قائم کررہی ہے

ریپازٹری کا قیام ،ْریسرچ کلچر کے فروع کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے

اتوار 24 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے ریسرچ سکالرز کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی مرکزی لائبریری کے اندرایک جدید ترین "ریسرچ ریپازٹری "قائم کررہی ہے جس میںیونیورسٹی کے مقالات کا ذخیرہ ہارڈ اور ڈیجیٹل دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگا اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی ریپازٹری کی سہولت سے مفت مستفید ہوسکیں گے۔

اِس ریپازٹری کا قیام ،ْریسرچ کلچر کے فروع کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ ریپازٹری میںگروپ کی صورت میں40طلبہ کی ا ور 10۔طلبہ کے لئے الگ الگ بیٹھنے کی گنجائش فراہم کی جارہی ہے۔اِس میں سنٹرل ہیٹنگ اور ائیرکنڈیشننگ نظام نصب کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسکینرز ،ْ کمپیوٹرز ،ْ انٹرنیٹ ،ْ فوٹو کاپی مشین ،ْ وائی فائی جیسی دیگر تمام جدید سہولیات سے آراستہ ریسرچ مقالات کے اِس خزانے میں خواتین کے لئے 4الگ واش رومزبنادئیے گئے ہیں۔

ریسرچ سے متعلق فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کے باہمی بحث مباحثوں کے لئے ریسرچ ریپازٹری کے اندر ایک اور ہال بنایا گیا ہے جس میں دیوار پر ایک بڑے سائز کا اسکرین بھی نصب کیا جائے گا۔ لائبریری کے اوقات کار کے بعد بوقت ضرورت ریسرچ ریپازٹری کے استعمال کے لئے اس ہال کو لائبریری کے باہر سے بھی راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ "اے آئی او یو۔ریسرچ ریپازٹری" کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔

لائبریری انچارج ،ْ محمد عمر خان کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لائبریری کی سہولتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کرکھی ہے ،ْ پہلے مرحلے میں انہوں نے لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں لائبریری کے اندر نابینا طلبہ کے لئے "ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹر" قائم کیا تھا۔تیسرے مرحلے میںلائبریری کی آٹومیشن کی گئی اور جدید سہولتوں سے آراستہ کرکے ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ منسلک بھی کردیا تھا۔

چوتھے اور آخری مرحلے میں لائبریری کی توسیع کے کام کا آغاز کیا گیا تھا جو تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔لائبریری توسیعی منصوبہ کی تکمیل پر سٹڈی ایریا میں اضافہ ہوگا ،ْ طلبہ کے مطالعہ کے لئے 200سیٹوں کی گنجائش بڑھ جائے گی اور 30کمپیوٹرز پر مشتمل انٹرنیٹ اور دیگر ضروری سہولتوں سے آراستہ کمپیوٹر لیب کی سہولت موجود ہوگی۔توسیعی منصوبے میں لائبریری میں موجود 'اقبال کارنر'کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش پر 'سیرت النبی ؐ کارنر'بھی قائم کیا جائے گا جس میں سیرت کی کتابوں کا بڑا ذخیرہ دستیاب کیا جائے گا۔