میں نے ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا‘ جاوید ہاشمی

نواز شریف نے مجھے کہا کہ ہم آپ کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے‘ میں ٹکٹ کے پیچھے نہیں بھاگتا‘ میرے لئے ضروری تھا کہ نواز شریف پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 15:10

میں نے ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ  انتخابات میں حصہ نہیں ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ میں انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا‘ نواز شریف نے مجھے کہا کہ ہم آپ کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے‘ میں ٹکٹ کے پیچھے نہیں بھاگتا‘ میرے لئے ضروری تھا کہ نواز شریف پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے آج تک مسلم لیگ (ن) کو ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی۔ میں نے ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ میں انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔ نواز شریف نے مجھے کہا کہ ہم آپ کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے میرے لئے ضروری تھا کہ نواز شریف پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں میں میں ٹکٹ کے پیچھے نہیں بھاگتا۔ میری ترجیح مسلم لیگ (ن) میں واپسی تھی میں (ن) لیگ سے نسلوں کے رشتے کی بحالی چاہتا تھا۔