25جولائی کو ایک طرف وعدے اور دوسرے طرف کھوکھلے وعدے ہوں گے‘ عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیں گے‘ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی لائرز فورم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 24 جون 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ایک طرف وعدے اور دوسرے طرف کھوکھلے وعدے ہوں گے‘ عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیں گے‘ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ اتوار کو شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی کو ایک طرف وعدے اور دوسرے طرف کھوکھلے وعدے ہوں گے‘ عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیں گے۔ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ گزشتہ انتخابات میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی بڑے مسائل تھے مسلم لیگ (ن) نے دونوں مسائل حل کئے لائرز فورم ضلع اور تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دے اممیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران قانونی مدد فراہم کی جائے۔