Live Updates

عمران خان نے کے پی کے میں کتنی یونیورسٹیاں بنائیں‘ دھرنے والوںنے صحت کا کونسا منصوبہ شروع کیا‘ احسن اقبال

�) لیگ حکومت سے پہلے ملک میں اندھیروں اور دہشت گردی کا راج تھا‘ روزانہ چالیس سے پچاس افراد قتل اور دھماکوں کی نذر ہوجاتے تھے،نارووال میں کارکنوں سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 15:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے میں کتنی یونیورسٹیاں بنائیں‘ دھرنے والوںنے صحت کا کونسا منصوبہ شروع کیا‘ (ن) لیگ کی حکومت سے پہلے ملک میں اندھیروں اور دہشت گردی کا راج تھا‘ روزانہ چالیس سے پچاس افراد قتل اور دھماکوں کی نذر ہوجاتے تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نارووال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں کتنی یونیورسٹیاں بنائیں۔

دھرنے والوں نے صحت کا کونسا منصوبہ شروع کیا۔ (ن) لیگ کی حکومت سے پہلے ملک میں اندھیروں اور دہشت گردی کا راج تھا۔ چالیس سے پچاس افراد قتل اور دھماکوں کی نذر ہوجاتے تھے (ن) لیگ کی حکومت نے امن قائم کرکے معیشت کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت قوم پرست جماعتوں کو دینا نواز شریف کا کمال ہے۔ 2013 میں پاکستان میں بے امنی‘ جہالت اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات