Live Updates

نواز شریف کا سمدھی مفرور ہے‘ اس نے پاکستانی عوام پر پٹرول کا بوجھ ڈالا جو سپریم کورٹ نے پکڑا‘ بابر اعوان

جس دن یہ پروٹوکول کے بغیر نکلیں گے اس دن ان کو پتہ چلے گا کہ استقبال کیا ہوتا ہے‘ ان کے کچھ لوگ 35,35پلاٹوں کے مالک بن گئے ہیں‘ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ چور کو ووٹ دینا ہے کہ چوکیدار کو ‘ پنجاب سریہ کا جنگل بن چکا ہے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 15:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سمدھی مفرور ہے‘ نواز شریف کے سمدھی نے پاکستانی عوام پر پٹرول کا بوجھ ڈالا جو سپریم کورٹ نے پکڑا‘ جس دن یہ پروٹوکول کے بغیر نکلیں گے اس دن ان کو پتہ چلے گا کہ استقبال کیا ہوتا ہے‘ ان کے کچھ لوگ 35,35پلاٹوں کے مالک بن گئے ہیں‘ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ چور کو ووٹ دینا ہے کہ چوکیدار کو ‘ پنجاب سریہ کا جنگل بن چکا ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا سمدھی مفرور ہے۔ عوام لومز کیا چلائیں کیا لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔ نواز شریف کے سمدھی نے پاکستانی عوام پر پٹرول کا بوجھ ڈالا جو سپریم کورٹ نے پکڑا۔جس دن یہ پروٹوکول کے بغیر نکلیں گے اس دن ان کو پتہ چلے گا کہ استقبال کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے کچھ لوگ 35,35پلاٹوں کے مالک بن گئے ہیں۔

عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ چور کو ووٹ دینا ہے کہ چوکیدار کو ‘ پنجاب سریہ کا جنگل بن چکا ہے۔ سریہ ساجن کا ہے اور جنگلہ جرنیل کا ہے۔ ہم تمام پراجیکٹس کی انکوائری کریں گے ہم لوگوں کو ماحول تبدیل کرکے دکھائیں گے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ پنجاب کے نگران حکمران حکمرانی کے لئے نہیں نگرانی کے لئے آئے ہیں۔ اپنے عہدوں سے انصاف کرائیں ۔ شہباز شریف کے کہنے پر پولیس مقابلے ہوتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے حالات بدلیں گے کیا پاکستان کو قاتلوں کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہو۔ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات