پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

جہانگیر ترین کارکنان کے لیے زیادہ بہتر ہیں، پارٹی کیلئے کام کرنے والی خواتین کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے،قربان فاطمہ

اتوار 24 جون 2018 15:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ملتان میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر قربان فاطمہ نے شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کارکنان کے لیے زیادہ بہتر ہیں، پارٹی کیلئے کام کرنے والی خواتین کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ کارکنان کے لیے جہانگیر ترین بہتر لیڈر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خواتین کو مخصوص نشستوں پرنظراندازکیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاہ محمود کے گھر کے باہر احتجاج کروں گی۔