اپیلٹ ٹریبونلز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف دائر اپیلوں کا فیصلہ 27جون تک سنائیں گے ، اس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28جون کو شائع کر دی جائے گی ، امیدواروں کوانتخابی نشانات30جون کو الاٹ کر دیئے جائیں گے

اتوار 24 جون 2018 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) اپیلٹ ٹریبونلز عام انتخابات 2018کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیلوں کا فیصلہ 27جون تک سنائیں گے ، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28جون کو شائع کر دی جائے گی ، امیدواروں کوانتخابی نشانات30جون کو الاٹ کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونلز ریٹرننگ افسروں کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ بدھ تک سنائیں گے۔

جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست28جون کو شائع کی جائے گی۔امیدواروں کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29جون ہے۔جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کوانتخابی نشانات30جون کا الاٹ کر دیئے جائیں گے ، انتخابات کے لئے پولنگ 25جولائی کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :