26جون کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا ‘چوہدری پرویز اشرف

مظاہرے کا بڑا مقصد بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کرنا ہے

اتوار 24 جون 2018 15:00

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کل 26جون کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں یورپ ۔برطانیہ اور دوسرے ممالک سے کثیر تعداد میں کشمیری تارکین وطن شرکت کریں گے اس مظاہرے کا بڑا مقصد یہ ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کرنا ہے وہ آج یہاں جنیوا پہنچنے پر آپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس تقریب سے چوہدری شہباز چیمہ۔

علی حسین ۔چوہدری ارسلان ۔چوہدری مظفر ۔دانش خان ۔محمد زشید خاور خان کے علاوہ متعدد کشمیری کمیونٹی نے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ اس مظاہرے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی راہنماووں الطاف وانی ۔

(جاری ہے)

فیاض نقشبندی۔سردا امجد یوسف ۔ حسن بنا ایڈووکیٹ ۔پرویز شاہ ۔ بیگم شمیم ۔میاں سلیم ۔چوہدری حسن اشرف ۔محسن بخاری ۔احمد قریشی اور دیگر خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ26 جون کو تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ ہوگا تاکہ اقوام متحدہ کے اراکین کو کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ یورپ بھر سے کشمیری تارکین وطن کی بڑی تعداد اس مظاہرے میں شرکت کرنے کے لئے جنیوا پہنچ چکی ہے اس مظاہرے میں سکھ کمیونٹی دلت کمیونٹی اور دوسری کمیونٹوں سے سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس تاریخ ساز احتجاجی مظاہرے کے ذریعے بھارتی سیکولرازم کا پردہ چاک کریں گے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب توجہ دلاہیں گے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے کشمیریوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے جس کے دوران پوری کی پوری بستیاں جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دی گئی ہیں نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور بعد ازاں انکی لاشیں برآمد ہوتی ہیں دنیا کا کوئی ایسا ظلم نہیں جو ان کشمیریوں پر نہ ڈھایا جاتا ہو انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آپنا حق مانگ رہے ہیں۔