25جولائی2018مخالفین کی ناکامی اور اقوام منڈان کی جشن کا دن ہوگا‘ملک نعمان خان

اتوار 24 جون 2018 15:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پی کے 88سے آزاد حیثیت سے امیدوار ملک نعمان خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 25جولائی2018مخالفین کی ناکامی اور اقوام منڈان کی جشن کا دن ہوگا۔ پی کے 88کو متواتر نظر انداز کیا گیا ہے۔ صرف 15سال میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈان بنایا گیا ہے۔ اسی طرح علاقے کو تعلیم ، صحت، سڑکیں، ٹیوب ویلز، اور دیگر بڑے بڑے پراجیکٹس سے بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گیس عوام کی ضروریات ہیں لیکن ایک ساز ش کی تحت خواجہ مد منڈان اور دیگر یونین کونسلز کو گیس سے محروم رکھا گیا ، جب الیکشن قریب آئے تو ان سیاسی مداریوں کو ایک بار پھر پی کے 88کے عوام یاد آئے ، غریب عوام کی زندگی لوڈ شیڈنگ نے اجیرن بنا دی ہے۔ گھروں میں خواتین مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں بے روزگاری عام ہے ، منڈان پارک کو فحاشی کا آڈہ بنایا گیا ہے جہاں منشیات برسر عام فر وخت کی جارہی ہے۔ نئے نسل کی زندگی تباہ کی جارہی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انشاء اللہ اقوام منڈان کے اتحاد و اتفاق سے فرعونیت کے دعویدار کے مجسمے تہس نہس کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :