Live Updates

پی کے 88سے اقوام منڈان کا متفقہ امیدوار سامنے لائیں گے‘گرینڈ جرگے کا فیصلہ

اتوار 24 جون 2018 15:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) اقوام منڈان کے تین یونین کونسلز خواجہ مد ، منڈان، کوثر فتح خیل کا ایک گرینڈجرگہ اقوام منڈان کمیٹی کے صدر ملک مقبول خان منعقد ہوا ۔ گرینڈ جرگہ سے صدر ملک مقبول خان ، این اے 35اور پی کی90کے امیدوار سینئر صحافی محمد عثمان علی خان ، پی کے 88کے امیدوار ملک شیر محمد خان ایڈوکیٹ ، پی کے 88کے امیدوار ملک نعمان خان، پی کے 88کے امیدوار ملک جاوید خان ، ملک اکبر علی خان ٹھیکیدار ، ملک اقبال جدون، حاجی شیر زاد خان ، ملک حیات خان، ملک انعام اللہ خان اور سیکرٹری ملک نثار خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے جرگہ سے کہا کہ ہم نے تین یونین کونسلز کی سطح پر مختلف کمیٹیاں بنائی ہے جو کہ پی کے 88سے اقوام منڈان کا متفقہ امیدوار سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

گرینڈ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک کمیٹیاں فیصلہ نہ کریں ، دوسرے علاقے کے امیدواروں کو ان تین یونین کونسلز میں جلسے /کارنر میٹنگ سے گریز کیا جائے ،این اے 35کے امیدوار محمد عثمان علی خان نے کہا کہ میرا تعلق اسی اقوام منڈان کے زرخیز مٹی سے ہے اور میں بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور بنوں شہر کے پی کے 90سے بھی امیدوار ہوں، اسی طرح پی کے 88کے امیدوار ملک شیر محمد خان ایڈوکیٹ نے قوم کے سامنے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کی خدمت کے لئے میدان میں نکلا ہوں ، اقوام منڈان کے تین یونین کونسلز کی کمیٹیوں کے مشران کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہوگا۔

پی کے 88کے امیدوا ر ملک جاوید خان ٹھیکیدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان جرگہ کو خوش آمدید کہتا ہوں لیکن میں انتخابات میں ان سیاسی مداریوں کا احتساب کے لئے میدان میں نکلا ہوں ۔ اور کمیٹی جو بھی فیصلہ کریں ہمیں منظور ہوگا۔ اسی طرح ملک اکبر علی خان نے کہا کہ میں نے قوم کے مشورے سے اپنے فرزند پی کے 88کے امیدوار ملک نعمان خان کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے اور علاقہ میںباقاعدہ اعلان کیا تھا کہ جو بھی کاغذات نامزدگی داخل کرنا چاہتے ہیں وہ امیدوار ن کاغذات داخل کریں ، بعد میں قوم کے مشران فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ 15سال سے یونین کونسل خواجہ مد، یونین کونسل منڈان، یونین کونسل کوثر فتح خیل کوایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے۔ گیس ، پانی، تعلیم ، سڑکیں سکولز، اوردیگر بڑے بڑے مسائل کے لئے ہم ترستے ہیں۔ واپڈا کے لوڈ شیڈنگ میں غریب عوام کا جینا حرام کیا ہے۔ اس بار ہم متفقہ طور پر امیدوار کو سامنے لائنگے۔ انہوںنے قوم پر زوردیا کہ جو بھی امیدوار ہوں اور ان کاتعلق منڈان قوم سے ہوان کیساتھ جانی اور مالی تعاون کرینگے۔

اور کمیٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کوئی بھی نہیں کریگا۔ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام منڈان کمیٹی کے صدر ، انجمن تاجران کے صدر ملک مقبو ل خان نے کہا کہ ہمیں ہردورمیں نظر انداز کیا گیا ہے اقوام منڈان کی اتفاق اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک کمیٹیاں فیصلہ نہ کریں دوسرے علاقے کے امیدوار کو تین یونین کونسلز لانے سے گریز کیا جائے اور قوم کی اتحادو اتفاق کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے قوم کو یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ جو کمیٹیاں بنائی گئی ہے یہ باقاعدہ مسجد میں بیٹھ کر خلف لینگے۔اور کمیٹیان پی کے 88سے متفقہ امیدوار لائنگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یونین کونسل خوجڑی، یونین کونسل ککی، اور دیگر علاقے کے امیدوار وں سے بھی بعد میں رابطہ کرینگے،کیونکہ ہم اپنی سرزمین پر اپنا ہی امیدوار کو کامیاب کروائنگے۔

آخر میں سیکرٹری ملک نثار خان ایڈوکیٹ نے قوم پر زور دیا کہ وہ یہ پیغام گھر گھر تک پہنچائے۔کیونکہ پی کے 88کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ہے ۔جلسے سے ملک حیات خان نے قوم پر زور دیا کہ این ای35اور پی کے 90سے آزاد حیثیت سے امیدوار محمد عثمان علی خان کو بھی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔وہ درجہ ذیل ہے۔ یونین کونسل خواجہ مد: صدر ملک مقبول خان، ملک اقبال جدون، ملک میر لائق خان، ملک میر دراز خان ، ملک غلام نواز خان، ملک دلاباز خان، ملک رحمت علی خان، ملک حسان علی خان، ملک میر شاباز خان، ملک محمد نیاز خان، ملک حاجی گل فراز خان، ملک بسم اللہ خان، ملک حاجی گل خان، ملک اکبر علی خان ،ملک گوہر خان،ملک حاجی سید نواز خان دروزخیل، ملک عرفان خان، ملک راقیباز خان، ملک والی ایاز خان ، ملک امیر نواز خان، ملک عمران خان وغیرہ شامل ہے۔

یونین کونسل منڈان:ملک امیتیاز خان، ملک عبدالعلی شاہ،ملک افسر زمان خان، ملک غلام زور خان، مولانا زرین خان، مولانا منور خان، مولانا خورشید ماسٹر، ملک حاجی نظام خان ظالم منڈان، یونین کونسل کوثر فتح خیل کمیٹی: ملک خوشدل خان، ملک اصغر نواز خان، ملک حاجی حمید خان، ملک اسحاق خان ،ملک انعام اللہ خان، سپین ملک وغیرہ شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات