ایم این اے کا ٹکٹ رائو محمد اجمل خان کو کیوں دیا‘ سید رضا علی گیلانی کا (ن)لیگ کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

اتوار 24 جون 2018 15:00

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر و شاہ مقیم گروپ کے قائد سید رضا علی گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ،پی پی 184 پی پی 185 سے آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے لیے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ، رائو اجمل خاں کے ساتھ مل کر کسی صورت الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پی پی 184سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے انہوں نے پی پی 184اور پی پی 185سے شاہ مقیم گروپ کے پلیٹ فارم سے آزاد الیکشن لڑنے کے لیے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے سید رضا علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ایم این اے کا ٹکٹ رائو محمد اجمل خان کو دیا ہے جس کے ساتھ شاہ مقیم گروپ کسی صورت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا اس لیے آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔