Live Updates

جولائی کو ن لیگ کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئیگا‘پرویز ملک

الیکشن2018ء تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کی شکست کا دن ہوگا‘عمران نذیرکا کارنر میٹنگز سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گاجس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گااور تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کو شکست ہو گی، عوام شیر پر مہر لگا کر معاشی استحکام پر مہر لگائیں گے اور تحریک انصاف کی عدم استحکام پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے، مسلم لیگ (ن) استحکام اور ترقی جبکہ پی ٹی آئی عدم استحکام اور انتشار کی علامت ہے۔

قوم گواہ ہے کہ سی پیک کو روکنے کے لئے نیازی نے چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک کی معاشی ترقی اور معاشی استحکام بہترین رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیان نہیں ہوں گے،انہیںملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات