Live Updates

کارکنوں نے سیاسی مخالفین کیخلاف سوشل میڈیا پر بھی مورچے سنبھال لئے

کارٹونز ،طنزیہ جملوں اورنعروں کے ذریعے ایکدوسرے کی قیادت پر تابڑ توڑ حملے جاری

اتوار 24 جون 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) عام انتخابات کا مرحلہ قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا ،کارکنوںنے سیاسی مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا پر مورچے سنبھال لئے جس کے ذریعے ایک دوسرے کی قیادت پر تابڑ توڑ حملے کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اوراصل مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان دیکھا جارہا ہے ۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو اپنے حق میں استعمال کرنے کیلئے انتہائی ماہر عملہ رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیاسی جماعتوںں سے وابستگی رکھنے والے کارکن بھی میدان میں کود پڑے ہیں ۔ کارکنوں کی جانب سے کارٹونز، طنزیہ جملوں اور نعروں کے ذریعے ایک دوسرے کی قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اس سارے عمل کے دوران اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ کا بھی بے دریغ استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا ۔ دوسری جانب دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو اس عمل سے روکنے کی بجائے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ سنجیدہ حلقوں نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کو اس عمل سے روکا جائے تاکہ انتخابات کا پر امن ماحول میں انعقاد ہو سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات