لندن سے واپس آتے ہی صدر ن لیگ شہباز شریف کا دبنگ خطاب

پروٹوکول کی باتیں کرنے والے نہ بھولیں کہ عوام کی خدمت کے لئے موٹر سائیکلوں اور سیلاب کے دنوں میں پانیوں میں بھی عوام کا خادم شہباز شریف ہی پھرتا تھا،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) وکلاء فورم سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 14:30

لندن سے واپس آتے ہی صدر ن لیگ شہباز شریف کا دبنگ خطاب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون 2018ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) وکلاء فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس پارٹی نے خدمت کی اور کس نے ڈھونگ رچائے. عوام 25 جولائی کو خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے. آج نگران حکومت کے دور میں بھی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے. شدید ترین گرمی میں بھی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہی.

میاں نواز شریف انشاءاللہ واپس آ کر الیکشن کمپین کی قیادت کریں گے. الیکشن بروقت ہونا انتہائی ضروری ہے. شفاف الیکشن کو ممکن بنانے میں مسلم لیگی ورکروں اور مسلم لیگ لائرز فورم کا کلیدی قردار ہو گا. ہمیں پوری کوشش کرنا ہو گی کہ پولنگ کا عمل بلا رکاوٹ اور شفاف طریقے سے جاری رہے.

(جاری ہے)

اللہ نے موقع دیا تو انشاءاللہ اگلے 5 برس میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا.

اگلے پانچ برس میں ہماری پہلی ترجیح بھاشا ڈیم کی تعمیر ہو گی. نواز شریف کی قیادت میں عوام' فوج' پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کو شکست دی. نیازی نے کھوکھلے دعوے کئے. میں نے نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کے چپے چپے پر عوام کی خدمت کی. اللہ اور عوام نے موقع دیا تو اگلے 5 برس میں ملک کے طول و عرض میں عوام کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کریں گے.

پروٹوکول کی باتیں کرنے والے نہ بھولیں کہ عوام کی خدمت کے لئے موٹر سائیکلوں اور سیلاب کے دنوں میں پانیوں میں بھی عوام کا خادم شہباز شریف ہی پھرتا تھا. میاں شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی: اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جلد صحتیاب فرمائےاور میاں نوازشریف' بیگم کلثوم اور مریم جلد وطن واپس آ کر عوام کی خدمت کر سکیں. اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا سکیں. آمین.