دارالحکومت مظفرآباد ویران ، حکومت بے لگام ! وہاں دارالحکومت کے دیگر آفیسران بھی بے تاج بادشاہ بن گئے

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں ! بڑے میاں سبحان اللہ ! ،ْ دارلحکومت مظفرآباد ویران ، حکومت بے لگام ! وہاں دارالحکومت کے دیگر آفیسران بھی بے تاج بادشاہ بن گئے ،عوام چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگی ، ڈی سی آفس کا کام ہویا ایس ایس پی آفس یا اے سی آفس سیٹ پرآفیسران موجود نہ ملنے کی وجہ سے عوام مایوس لوٹنے لگی ، ایک ہی جواب گیٹ پر کھڑے دربان کا ملتا ہے کہ’’صاحب میٹنگ میں ہیں کب واپس آئینگے کوئی پتہ نہیں ہے ‘‘عوام پریشانی کی حالت میں واپس جانے پر مجبور ، عوام نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، آئی جی آزادکشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیلئے باقاعدہ میٹنگ کا وقت مقرر کیا جائے ، تاکہ وہ دیگر اوقات میں عوام کا کام کرسکیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کاد ارلحکومت مظفرآباد وزراء سے پہلے ہی ویران ہی! وہاں روزمرہ کا کام کرنے والے اداروں نے بھی عوام پر توجہ دینے کے بجائے دفاتروں سے غیر حاضر ہونا شروع کردیا ہے ، کسی قیدی کا ریمانڈ لینا ہے یا اُس کی رہائی ، آفیسران سیٹ پر موجود ہی نہیں ملیں گے جبکہ ایس ایس پی آفس میں ایک سائن کیلئے تین تین،چار چار دن چکر لگائے جاتے ہیں اُس کے باوجو دآفیسران کا ملنا آسمان سے تارے توڑنے کے برابرہے ! عوام کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک دن میٹنگ کیلئے رکھیں ، باقی کام عوامی مسائل کیلئے اور محکمہ جات کے اندر رُکی ہوئی فائلوں کو نکالنے کیلئے رکھے جائیں۔

اُنہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ جن میں ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایس پی مظفرآباد جن کا کام روزمرہ کا ہے اور یہ عوامی مسائل کیلئے ضروری ہے وہاں اِن کی میٹنگ کا وقت ہفتے میں ایک مرتبہ رکھیں باقی اوقات میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنی سیٹوں پر موجود رہیں تاکہ عوام کے رُکے ہوئے کام حل ہوسکے ، تاکہ عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :