دارالحکومت مظفرآباد میں بدھ منگل کے روز مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کا انکشاف

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) دارالحکومت مظفرآباد میں بدھ منگل کے روز مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کا انکشاف ! قصاب ضلعی انتظامیہ سے شادی بیاہ اور ختم کے نام پر اجازت نامہ لے کر آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے ، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ، چیک ان بیلنس کا کوئی نظام نہیں ۔پنجاب میں ٹیسٹ سمپل بھیجنے کے دفتروں میں چھوڑ دیے جاتے ہیں ۔

اہلیان ِ مظفرآباد کا مطالبہ میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر ادارے نوٹس لیں ، منگل اور بدھ کو گوشت فروخت کرنے پر پابندی عائد کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں قائم دکانوں میں چند قصاب ضلعی انتظامیہ سے اجازت لے لیتے ہیں جس میں فلاح جگہ شادی کے تقریب یا پھر کسی قرآن خوانی کیلئے ، ضلعی انتظامیہ بھی بغیر دیکھے اجازت دے دیتے ہیں حالانکہ شادی بیاہ کی تقریب زیادہ تر ہفتہ ، اتوار یا جمعہ المبارک کو ہوتی ہے ، قرآن خوانی یا دیگر دعا ئیں بھی جمعہ اور جمعارت کو ہوتی ہیں مگر مردہ جانوروں کو فروخت کرنے والے قصاب ضلعی انتظامیہ کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے اجازت کے مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کیا جاتا ہے جس سے مختلف بیماریوں کے باعث سینکڑوں افراد شہر اور دیہاتوں کے ہسپتال میں علاج کروارہے ہیں ،کوئی پراسہاں حل نہیں ، میونسپل کارپوریشن نے کوئی چیک کرنے والی ٹیم بھی نہیں بھیجی جس پر عوام نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کے گوشت پر پابندی عائد کریں ۔

متعلقہ عنوان :