مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میںمرغیوں کے اندر عجیب قسم کی بیماری گوشت استعمال کرنے سے عوام پیٹ کی بیماری میں مبتلا

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میںمرغیوں کے اندر عجیب قسم کی بیماری گوشت استعمال کرنے سے عوام پیٹ کی بیماری میں مبتلا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ خاموش ، ہسپتالیں بھر نے لگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر فروخت ہونے والی مرغیوں میں عجیب قسم کی بیماری پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے گوشت کے استعمال کے بعد عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد ،پیچس ، الٹیاں اور جسم پرعجیب قسم کے دانے نکلنے شروع ہوگئے ہیں جبکہ عوام کے احتجاج کے باوجود کہ مرغیوں پر فوری طور پر پابندی لگائیں ،باوجود نہ تو ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی بلدیہ کی جانب سے چیکنگ کا نظام سامنے لایا گیا ، عوام کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر مرغی کے گوشت کا سمپل چیک کرنے کیلئے لیبارٹری بھیجیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں ۔

متعلقہ عنوان :