محکمہ برقیات مظفرآباد کی جانب سے نادہندگان صارفین کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) محکمہ برقیات مظفرآباد کی جانب سے نادہندگان صارفین کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ،ْ چہلہ بانڈی سمیت دیگر مقامات پر بجلی چوروں اور بقایاجات نہ دینے والے صارفین کے خلاف کاروائی ، متحدہ کنکشن منقطع جبکہ بعض کھڑپینچوں نے بل دینے کے بجائے برقیات کے خلاف من گھڑت بیانات کی بچھاڑ کر دی ، چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ برقیات کے عملے نے نہ تو بھتہ وصولی کی ہے او ر نہ ہی کسی سے ڈیمانڈ اگر ایسی کوئی شکایت ہے تو ڈائریکٹ ایکسئن آفس ثبوت کے ساتھ پیش ہوکر شکایت کرسکتے ہیں ، بلاوجہ برقیات کے عملے کی راہ میں رکاوٹ ڈال کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،لائن سوبیڈنٹ کو چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں مشکلات کا سامنا ، بااثر گروپ متحرک ہوگیا مختلف قسم کی دھمکیوں کا سلسلہ شروع! ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات آزادکشمیر مظفرآباد نے جون کے اختتام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بلوں کی ریکوری کیلئے اپنی مہم تیز کردی ، نادہندگان صارفین کے متحدہ کنکشن منقطع اور درجنوں حوالات بند ! لاکھوں روپے کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات کے عملے کو بجلی چور اورہزاروں روپے کے بقایاجات رکھنے والے نادہندگان نے ڈرانا ، دھمکانا اور میڈیا ٹرائل کا سلسلہ شروع کردیا جس کی وجہ سے لائن سوبیڈنٹ کو چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ایسے افراد نہ تو بل دیتے ہیں ، اگر کنکشن کاٹنے کیلئے جائیں تو الٹا لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں ، وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات فوری طور پر نوٹس لے کر ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائیں جبکہ محکمہ برقیات کے مطابق چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں نہ توکسی نے بھتہ وصولی کی ہے اور نہ ہی ڈیمانڈ جبکہ بعض بل نہ دینے کی وجہ سے اپنے مقاصدحاصل کررہے ہیں جن کا حقائق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، لائن سوبیڈنٹ اور اُن کی ٹیم ایک دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہے ، اگر پھر بھی کسی فرد کو شکایت ہے تو ثبوت کے ساتھ ایکسئن آفس رجوع کریں ، انشاء اللہ اس کا ازالہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :