پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،ْ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ‘میر محمد یونس

انشاء اللہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،عوام دیگر جماعتوں سے تنگ آچکی ہے

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) ممبر کشمیر کونسل و مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر میر محمد یونس نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،ْ کارکن الیکشن کی تیاری کریں انشاء اللہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،عوام دیگر جماعتوں سے تنگ آچکی ہے پاکستان میں عوام زیادہ تر ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو دیں جبکہ جن کا تعلق آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں انتخابی مہم کے دوران پیپلزپارٹی کو ذیادہ سے ذیادہ ووٹ دلائیں ، چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کا ایک اہم اثاثہ ہیں ۔

اُنہوں نے اِن خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میر محمد یونس نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے کارکنوں کے علاوہ پارٹی قیادت کی قربانی دے کر ملک میں جمہوریت کا عمل قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور عوام کی فلا ح بہبود کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کئی اہم انٹرنیشنل کانفرنسوں میں بھی شرکت کے علاوہ خطاب کیا جس میں عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر پڑی ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت کر آئندہ اپنی حکومت بنائے گی کیونکہ عوام دیگر جماعتو ں سے تنگ آکر پیپلزپارٹی کی طرف آرہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں اُن سے گزارش کی جاتی ہے کہ پیپلزپارٹی کو جتوانے کیلئے انتخابی مہم کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ ووٹ دلائیں تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو جو اپنے نانا شہید ذولفقار علی بھٹو اور والدہ شہید رانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ پاکستان اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ،پیپلزپارٹی کی جانب سے صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی قائد سردار جاوید ایوب اور جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور سمیت ضلعی صدر بازل نقوی سمیت دیگر سینئر رہنمائوں کی پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل تحسین ہے ، مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان اور آزادکشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔