Live Updates

حویلی لکھا‘نور الامین ناصر کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے سے نوجوان ووٹرز حمزہ شہباز سے شدیدنالاں‘ فیصلہ پہ نظر ثانی کرنے کا مطا

اتوار 24 جون 2018 14:10

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)کی ٹکٹوں کا اعلان گزشتہ عام انتخابات میں ٹکٹ سے محروم رہنے والے نوجوان سیاسی راہنماء نور الامین ناصر وٹو اِس بار بھی ہاتھ ملتے رہ گئے ،نور الامین ناصر کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے سے نوجوان ووٹرز حمزہ شہباز سے شدیدنالاں فیصلہ پہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ۔حلقہ این ای144,پی پی186سے سابق رکن قومی اسمبلی معین وٹو ٹکٹ لینے میں کامیاب،پی پی187سے ملک علی عباس کھوکھر،این ای143سے راو،ْ اجمل پی پی184سے سید رضاعلی شاہ گیلانی پی پی185سے چوہدری افتخار احمد چھچھر جبکہ ندیم عباس ربیرا،جاوید علاو،ْالدین ،غلام رضاربیرا،ریاض الحق جج یاور زمان اور منیب الحق شیر کا نشان لینے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز کی جانب سے قومی وصوبائی حلقوں پہ ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق مقامی سطح پہ محمد معین وٹو،راو،ْاجمل،ریاض الحق جج ،ملک علی عباس کھوکھر ،افتخار چھچھر ،ندیم عباس ربیرا، سید رضا علی شاہ گیلانی ،یاور زمان ،غلام رضاربیرااور جاوید علاو،ْالدین پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد شیر کے نشان پہ سیاسی میدان میں زور آزمائی کریں گے دوسری جانب سابق رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے نور الامین ناصر وٹو اِس بار بھی شیر کا نشان حاصل نہیں کرپائے جس پہ خصوصاً ن لیگ کے نوجوان ووٹرز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے شدید نالاں نظر آتے ہیں نوجوانوں نے پارٹی قیادت حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے حلقہ پی پی 186پہ ٹکٹ کے حوالے فوراً نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،حلقہ پی پی 186اور این ای144میں منظور وٹو پینل اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ ضلع اوکاڑا بھر کے دیگر قومی وصوبائی حلقوںمیں بھی ن اور جنون میں اعصاب شکن جوڑ پڑے گا ،منظور وٹو پینل اور دیوان گروپ تاحال پارٹی ٹکٹوں کے منتظر ہیں تاہم زرائع کے مطابق منظور وٹو مشروط طورپہ پی ٹی آئی کا حصہ بن سکتے ہیں ملک غضنفر پہلے ہی تحریک لبیک یارسول اللہ کا ٹکٹ حاصل کرکے اپنی انتخابی کیمپیئن کا آغاز کرچکے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات