سرگودھا‘ پانچ افراد کے قتل میں ملوث نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا

میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد کے قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا

اتوار 24 جون 2018 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سرگودھا کے چک 11 شمالی میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد کے قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا۔پولیس تھانہ صدر بھلوال نے قتل ،قدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات پر درج مقدمہ میں نوجوان عامر کو گرفتار کر لیا جس کی گرفتاری اٹک سے بتلائی جا رہی ہے جس کے ساتھ وہاں کے علاقہ شیش باغ کی سیاسی شخصیت محمد اکبر کو بھی ملوث کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس واقعہ پر درج مقدمہ کے مطابق ملحقہ چک 10 شمالی کے گرفتارمبینہ ملزم عامر نے 2 سال قبل مقتولہ ثناء بی بی کو اغواء کیاجو معززین کے ذریعے واپس ہوئی تھی اور عامر اسے اپنی منکوحہ ظاہر کرتا اور وہ طلاق کا تقاضا کرتی۔جس میں عامر اور اٹک سے محمد اکبر نے ٹیلی فون کال کر کے دھمکیاں دیتے ہوئیکہا تھا کہ ایک دو روز میں طلاق پہنچ جائے گی۔ جس کے بعد ہفتہ کی صبع مسلح افراد نے گھر داخل ہو کر 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس سے علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا اور پولیس نے دہشت کے علاوہ قتل و اقدام قتل سمیت دفعات کے تحت درج مقدمہ میں عامر کو اٹک سے گرفتار کر کے بھلوال منتقل کیا اور پوچھ گھچہ کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا جس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔