مظفرآباد،لیپہ کرناہ‘ ٹنل کی تعمیر کے اعلانات وعدوں سے نکل کراب عملی صورت کا وقت آن پہنچا ہے‘ شوکت جاوید میر

عوامی دیرینہ جائز مطالبات کی فہرست 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل میں 4 ماہ قبل معزز ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کے حوالے آل پارٹیز آلائنس کے نمائندہ اجلاس میں کر رکھی ہے

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد،لیپہ کرناہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) ٹنل کی تعمیر کے اعلانات وعدوں سے نکل کر عملی صورت میں داخل اور اسمبلی میں اضافی نشست کے لئے قانون سازی کے وعدوں پر عملدرآمد ، جنگلات کی لکڑی سے اربوں روپے کی رائلٹی حاصل کرنے کے لئے پرامن تحریک کا فائنل رائونڈ شروع ہونے والا ہے لیپہ کرناہ کے خوددار عوام اور نوجوان نسل اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں نہ ہماری حکومت سے لڑائی ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جمات سے جنگ ، ہم نے 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق 2 یونین کونسل ہاء کی 24 دیہاتوں کے باغیرت عوام عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد اللہ کی رضاء کے لئے جاری رکھے ہوئے ہے اب یا کبھی نہیں کے فیصلہ کن مرحلے پر میں خود اور میرے ساتھی ہر قسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑی کا استعمال کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار شوکت جاوید میر اپنے چار روزہ دورہ لیپہ کرناہ کے مختلف دیہاتوں کے دوران معززین علاقہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقاتوں کے عبدالجلیل قریشی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شوکت جاوید میر نے کہا کہ ہم نے عوامی دیرینہ جائز مطالبات کی فہرست 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل میں 4 ماہ قبل معزز ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کے حوالے آل پارٹیز آلائنس کے نمائندہ اجلاس میں کر رکھی ہے لہذا اب عملدرآمد کا وقت آچکا ہے انہوں نے کہا کہ 2 ماہ کے اند منصوبے کا سنگ بنیاد نہ رکھنے کے ساتھ ساتھ حکومت گائناکالوجسٹ کی تعیناتی ، سائنس کلاسز کا اجراء ، مین بازار لیپہ آتش زدگی کے متاثرہ تاجروں کی معقول مالی امداد ، سڑکوں کی پختگی ، نامکمل تعلیمی اداروں کی تکمیل ، از سر نو ووٹر لسٹوں کی تیاری ، ون ون ٹو کا دائرہ کار بڑھانے ، محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہائوسز کی ہنگامی تعمیر ، سیاحوں کو درپیش سفری مشکلات دور کرنے ، بلاجواز لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بوگس بلات کی روک تھام ، لکڑی کی سمگلنگ اور بے ہنگم کٹائی ، ترقیاتی سکیموں کی شفافیت ، ادوایات کی فراہمی ،سرکاری سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم سے نجات اور گھریلو صنعتوں کے فروغ کے لئے بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنا کر حکومت انتخابی وعدوں اور اپنے منشور پر عمل درآمد کرئے انہوں نے کہا کہ اس بات کی بڑی خوشی ہوئی ہے کہ لیپہ کرناہ کے عوام اجتماعی مسائل حل کروانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو چکے ہیں جس معاشرے میں سول سوسائٹی مضبوط ہو وہاں حکومتوں کو اپنی ہٹ دھرمیاں چھوڑ کر جائز باتوں پر سرنڈر کرنا پڑتا ہے لیپہ کرنا ہ کے لے جو بھی شخص ،تنظیم جو بھی ادارہ آواز بلند کرئے گا ہم غیر مشروط اس کی حمایت کے لئے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ہمیں کسی سے کریڈٹ سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضروت نہ کبھی تھی نہ اب ہے جس نے مخالفت کرنی ہے اس کے لئے بھی میدان حاضر جو آواز خلق کے قافلے میں شامل ہو کر ناکارہ خدا کے مصداق پر جائے گا وہ ہمارا رہبر اور پیشواء ہوگا اس لئے لیپہ کرناہ کے عوام قربانیاں دے دے کر تھک چکے ہیں جس کے بعد تنگ آمد بجنگ آمد کا دور اپنے عروج پر ہے اورلیپہ کے عوام کو حکومت سے معاملے کو سلجھانے کی توقع ہے نہ کہ الجھانے کی ۔

(جاری ہے)

اسلئے وفاقی بجٹ میں لیپہ کرناہ ٹنل کے منصوبہ کے لئے منظور ترقیاتی بجٹ کی منظوری کے بعد ٹنل کی تعمیر کا سنگ بنیادعوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہنگامی طور پر ناگزیر ہو چکا ہے ۔