آزادکشمیر میں عوام کو بااختیار بنا کر ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کی شروعات کر دی ہیں‘وزیر تعلیم

مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے جاندار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

اتوار 24 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں عوام کو بااختیار بنا کر ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کی شروعات کر دی ہیں مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے جاندار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں دارالحکومت کے تما م وارڈ ز میں بلا تخصیص عوامی منصوبوں پر کام جاری ہیں او ر کروڑوں روپے کی لاگت سے عوامی منصوبہ جات مکمل کئے گئے ہیںحلقہ کے عوام کے ووٹوں سے پہلے ایم ایل اے اور اب وزیر بنا ہوں عوام کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا مظفرآباد کے عوام کیلئے میرے گھر اور دفتر کا دروازہ صبح ، دوپہر ، شام کھلا ہے حلقہ تین کے عوام نے مجھے جو عزت دی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں میرے حلقہ کے عوام میرے لئے سب سے بڑھ کر ہیں یہاں پہلے بہت سارے سیاسی سوداگر آئے جو عوام کا سودار کر کے چلے جاتے تھے اور پھر الیکشن میں نمودار ہوتے تھے عوام کے ساتھ بیٹھنے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت کی یونین کونسل سراڑ،گوجرہ ، اپر چھتر کالونی نمبر ایک ، دولت کالونی ،بانڈی مغلاں، خشکڑ اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے ان علاقوں کے دورہ کے موقع پر مکمل ہونیوالے عوامی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا ۔

(جاری ہے)

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اگر مظفرآبادکے عوام نہیں تو میں بھی نہیں ہوں میں کوئی بڑا سیاسی لیڈر نہیں مظفرآباد کی عوام کا خادم ہوں پوری کوشش ہے کہ مظفرآباد کو خوبصورت اور جدید سے جدید تر بنا سکیں ہمیشہ حلقہ کے لوگوں کیلئے اچھا سوچا ہے اور آئندہ بھی اچھا سوچوں گا سات سال میں پوری کوشش کی نہ غلط بات کروں نہ کرنے دوں ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہوںیونین کونسل میں عوام کو سڑکیں ، پینے کے پانی والے کنویں ، لنک روڈز اور بیشتر منصوبے دیئے ہیں میرا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا یونین کونسل گوجرہ میں جو ترقیاتی کام رہتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے مظفرآباد کے ہر وارڈ میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو کام رہتے ہیں وہ جاری ہیں آپ کے پاس آکر بیٹھنے کا مقصدآپ کے مسائل سن کر انہیں حل کرنا ہے میرا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں انہوں نے کہا کہ غلط استاد کبھی بھرتی نہیں کرسکتا جو آنے والی نسلوں کو خراب کریں این ٹی اسی میں جو میرٹ پر آیا امیر تھایا غریب تھا اپنی محنت پر پاس ہوا اوربھرتی ہو گیا این ٹی ایس نافذ کرکے تمام افراد کو برابری کی بنیاد پر نوکری کا موقع فراہم کیا گیا -