Live Updates

اٹک‘ سابق وزیر کھیل و لیگی امیدوار جہانگیر خانزادہ کا عمران خان کو پی پی 2پر مقابلہ کرنے کاانوکھا چیلنج

ضلعی صدر پی ٹی آئی کو بدل کر چنگیز خان اور ان کی جگہ عمران خان خود بھی آ جائیں تو وہ ہمارے مقابلہ میں کمزور امیدوار ہیں جن کوشکست دیںگے چھچھ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ، قومی و صوبائی کی دونوں سیٹیں جیتیں گے ، سابق وزیر کھیل کا بیان، ن لیگ مضبوط امیدوار چنگیز خان سے خوفزدہ ہے ، مبصرین

اتوار 24 جون 2018 14:10

حضرو /چھچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے سابق وزیر کھیل مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 2 جہانگیر خانزادہ نے اپنے مقابلے الیکشن لڑنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج کر دیا، قاضی احمد اکبر کمزورتھا تو چنگیز خان میدان میں اتار دیا ، عمران خان خود بھی آ جائیں تو یہ سیٹ مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی، لیگی امیدوار جہانگیر خانزادہ اور نون لیگی کارکنان کا سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 2میں پی ٹی آئی کی طرف سے کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے سابق سپورٹس منسٹر پنجاب جہانگیر خانزادہ لیگی امیدوار کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کوکمزور جان کر مضبوط امیدوار کے طور پر چنگیز خان کو ٹکٹ دیکر نون لیگ کا مقابلہ کرنے کی خبروں پر جہانگیر خانزادہ اور لیگی ورکرز نے نے سخت رد عمل دیا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے قاضی احمد اکبر کمزور امیدوار کو بدل کر نون لیگ سے سیٹ جیتنے کیلئے مضبوط امیدوار چنگیز خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے مگر جہانگیر خانزادہ کہتے ہیں کہ اس سیٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود بھی مسلم لیگ(ن) کے مقابلہ میں کمزور امیدوار ہیں ، ہم قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹیں پی ٹی آئی سے آسانی سے جیت کر ثابت کرینگے کہ چھچھ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ، چھچھ بھر میں جہانگیر خانزادہ کا یہ بیان زیر بحث ہے ، ادھر سیاسی مبصرین اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی نے PP-2کا ٹکٹ قاضی احمد اکبر سے واپس لیکر چنگیز خان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے تب سے مسلم لیگی نون کے امیدواروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں کیونکہ چنگیز خان کے مضبوط ووٹ بنک سے نا صرف وہ صوبائی اسمبلی کی اپنی سیٹ باآسانی جیت سکتے ہیں بلکہ قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے پینل کی جیت کا سبب بن سکتے ہیں ، میجر (ر) طاہر صادق پہلے ہی مضبوط امیدوار قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے موجود ہیں چنگیز خان کو ٹکٹ ملنے کی اطلاعات پر پی ٹی آئی کارکنان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کو کھلا چیلنج دیا تھا کہ چنگیز خان صوبائی اسمبلی کی سیٹ آرام سے جیت جائیں گے جس سے نون لیگ اضطراب کا شکار نظر آتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات