شہباز شریف (آج )کراچی سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

اتوار 24 جون 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آج سوموار کے روز کراچی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر ے گی ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج سوموار کے روز کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف اپنے حلقے این اے 249 اورمفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا دورہ کرکے اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔