بادشاہوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا،جو فیصلہ کر لیا اس پر مہر ثبت ہو گی ،پچھتانے والا شخص نہیں ‘ چوہدری عبد الغفور

مجھے غلط فہمی تھی اس لئے جن دوسرے لوگوں کو بھی غلط فہمی ہے وہ اسے اپنے دل سے نکال دیں ‘ سابق صوبائی وزیر کی گفتگو

اتوار 24 جون 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الغفور نے کہا ہے کہ بادشاہوں کے سینے میں دل اور نہ ہی ان کا کسی سے تعلق ہوتا ہے ،میرا قیادت سے بہت سالوں تک یکطرفہ تعلق رہا بلکہ غلط فہمی تھی اس لئے جن دوسرے لوگوں کو بھی غلط فہمی ہے انہیں اسے اپنے دل سے نکال دینا چاہیے ،پارٹی کو چھوڑ کر آنے پر لوگوں نے مبارکباد دی اور میں فیصلہ کر کے پچھتانے والا شخص نہیں ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبد الغفور نے کہا کہ مشرف کے ساتھیوں کو پارٹی میں لا کر نوازا گیا ، اب کوئی نظریہ نہیں رہا بلکہ پارٹیاں نظریہ ضرورت کے تحت چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خون کے اندر وفاہی وفا ہے ، پارٹی میں جس طرح کے لوگ لئے ہیں اللہ انہیں مبارک کرے اور اس سے پاکستان میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا پارٹی سے بہت سالوں تعلق بلکہ یکطرفہ تعلق رہا، بادشاہوں کے سینے میں دل ہوتا ہے اور نہ ہی ان کا کسی سے کوئی تعلق ہوتا ہے ۔

مجھے غلط فہمی تھی اس لئے جن دوسرے لوگوں کو بھی غلط فہمی ہے وہ اسے اپنے دل سے نکال دیں ۔ میں نے 28سال وفا ہی وفا کی ہے جبکہ اس کے بدلے میں میرے ساتھ28ہزار مرتبہ بے وفائی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو فیصلہ کر لیا ہے اس پر پر مہر ثبت ہو گئی ہے اور اب کسی میں جرات نہیں کہ وہ مجھے کہے کہ پارٹی میں واپس آجائیں ۔ میں فیصلہ کرنے کے پچھانے والوں میں سے نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :