زرداری نے سودے بازی اور معاہدے کرکے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا، عمران خان ذاتی طورپرملک سے مخلص ہے،سردار آصف احمد علی
اتوار 24 جون 2018 13:40
(جاری ہے)
سابق صدر پر ویز مشرف کے حوالے ایک سول پر انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم اپنے دور میں این آر او، ایم ایم اے کو بنانے اور ججوں کے خلاف کارروائی کرنے ایسی بہت سے غلطیوں کی بنا پر اپنی پوزیشن خراب کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا قومی کاز ہے لیکن ہمیں بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات برابری کی بنیاد پر بہتر کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے قومی مفاد کو سبوتاژ کرنے کی کئی بار کوشش کر چکا ہے لیکن ہمیں بھی اپنی صفوں میں موجود وطن دشمن عناصر کو ڈھونڈنا ہو گا،ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ روس ہمارے گرم پانیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن یہ منصوبہ امریکہ کا ہے جبکہ روس چاہتا ہے کہ پاکستان امریکی جنگ میں شریک نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان فیصلے خود کرے تاکہ مستقبل میں مضبوط اور خوشحال ہو سکے‘ پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا چاہئے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ تبدیلی کو ووٹ دیں جبکہ حکمرانوں کو چاہئے کہ قرضوں کا پیسہ ڈیموں کی تعمیر اور عام لوگوں کے مفاد کے دیگر منصوبوں پر خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس منصوبے اور ماہرین دونوں موجود ہیں‘ اعلیٰ قیادت کو اپنے ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دینا چاہئے اور ملکی ترقی کیلئے تبدیلی لاناہو گی‘ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو خود مختار اور مضبوط اداروں کی ضرورت ہے تاکہ سب کو مساوی مواقع مل سکیںاورغریب آدمی کوریلیف حاصل ہوسکے‘ انہوں نے کہا کہ باراک اوبامہ نچلے طبقے سے امریکی صدر بنے اسی طرح شفاف انتخابات کویقینی بنانے کیلئے اصولوںکومدنظر رکھنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.