این ای8 مالاکنڈ میں بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کاآغاز

اتوار 24 جون 2018 13:40

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) این اے 8 مالاکنڈ میں بلاول بھٹوزرداری کے انتخابی مہم کاآغاز کر دیا گیا ۔باقاعدہ آغاز فوکل پرسن اور سابق صوبائی وزیر اعظم خان آفریدی،امیدوار پی کے 19اور سابق ایم پی اے سید محمد علی شاہ ،ناظم اعلیٰ مالاکنڈ سید احمد علی شاہ اور سینئر رہنماء حا جی جمعہ سید نے مشترکہ طور پر دور افتادہ پہاڑی علاقوں یونین کونسل کوٹ اور سیلئی پٹی سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف اجتماعات کے انعقاد کااہتمام کیاگیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات میں سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ملاکنڈ کے پسماندگی کے خاتمے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کے مالاکنڈ سے الیکشن لڑنے کو نیک شگون قرار دیا ۔اس موقع پر اعظم آفریدی اور سید محمد علی شاہ نے علاقے کے اہم مسائل پارٹی کے چئیر مین کو پہنچانے اور اقتدار ملنے کے بعد فی الفور حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔