Live Updates

کیا جاوید ہاشمی ایک بار پھر باغی ہونے کو ہے تیار؟

جاوید ہاشمی نے 2 بجے ہنگامی پریس کانفرس طلب کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 13:32

کیا جاوید ہاشمی ایک بار پھر باغی ہونے کو ہے تیار؟
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) : باغی رہنما جاوید ہاشمی نے 2 بجے ہنگامی پریس کانفرس طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق باغی رہنما جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد دوبارہ نواز شریف سے ہاتھ ملا لیا تھا۔تاہم اب جاوید ہاشمی کو ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ جاری نہیں کی گئی ۔جاوید ہاشمی کو این اے 158 سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تا ہم اس حقلے سے جاوید علی کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

جس کے بعد جاوید ہاشمی نےآج 2 بجے ہنگامی پریس کانفرس طلب کر لی ہے جس کے بعد یہ سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں کہ کیا جاوید ہاشمی ایک بار پھر باغی ہونے کوتیار ہو گئے ہیں۔یاد رہے جاوید ہاشمی تحریک اںصاف چھوڑنے کے بعد اکثر عمران خان کو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کا ایک بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف سے الیکشن لڑنے سے معذرت کی تھی۔

جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 150 ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جوپارٹی میں تھے ہی نہیں۔۔عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں مقابلہ ہے۔ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن آگے ہے جبکہ تحریک انصاف ان سرویز کے تحت پیچھے ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید ہاشمی کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ ن لیگ نے جاوید ہاشمی کو شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں ٹکٹ دینے کی تیاری کرلی۔

جبکہ جاوید ہاشمی شاہ محمود قریشی کیخلاف نہیں بلکہ شجاع آباد سے الیکشن لڑنے کے حامی ہے۔اسی طرح جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ نسے اپنی میمونہ ہاشمی کیلئے بھی مخصوص نشست کا مطالبہ کردیا ہے۔ دوسری جانب ن لیگ جاوید ہاشمی کو اپنی کی مرضی کے مطابق انتخابی ٹکٹ نہیں دے رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات