ؓمقبوضہ کشمیر‘بھارتی پولیس نے ترال میں 7نوجوان گرفتار کرلیے

اتوار 24 جون 2018 12:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر سات نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ترال قصبے میں گرینیڈ دھماکے کے بعدترال بالا ، ترال پائین اور سیر کے علاقوں میں چھاپے مارے اور سات نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار افراد میں حریت پسند حماد خان کے والد اورکزن بھی شامل ہیں۔