رابی پیرزادہ کے کیرئیر کی پہلی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ 29جو ن کو سینمائوں کی زینت بنے گی

اپنا کردار حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے، پرستار فلم دیکھنے ضرورآئیں‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 24 جون 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) نامور گلوکارہ و اداکار ہ رابی پیرزادہ کے کیرئیر کی پہلی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ 29جو ن کو سینمائوں کی زینت بنے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کو آئندہ دو روز تک سنسر بورڈ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اداکار کی طرح مجھے بھی اپنے کیرئیر کے پہلی فلم کی نمائش کا شدت سے انتظار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میں اس کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہوں ۔

انہوںنے کہا کہ فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تک ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے ۔میری پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ میری فلم دیکھنے ضرور سینما گھر وں میںآئیں اور مجھے اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔ فلم میں عدنان خان نے رابی پیرزادہ کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :