نئی پنجابی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

لیچنڈزفنکاروں کیساتھ مرکزی کردار کیلئے معمر راناکو کاسٹ کیا جائے گا ‘ پروڈیوسر بائو اصغر

اتوار 24 جون 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) نئی پنجابی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔فلم کے پروڈیوسر بائو اصغر علی نے بتایا کہ فلم کے لئے نین شہزادی ،ثنا ء نور ،راحیلہ آغا ،اچھی خان ،پی کے رن مرید اور دیگرفنکار وں کا چنائو کر لیا گیا ہے جبکہ فلم میں لیچنڈزفنکاروں کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار کیلئے معمر رانا کو کاسٹ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کاسٹ مکمل ہوتے ہی لاہور میں فلم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔بائو اصغر علی نے مزید کہا کہ فلم کے ہدایتکار محمد ساجد علی ساجد ہیں ۔ ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ فلم انڈسٹری میں ہوا کا تازہ جھونکاثابت ہو گی اور طویل عرصے بعد پاکستانی عوام کو اچھی اور معیاری پنجابی فلم دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :