پاکستانی ڈراموںنے اپنے معیار سے ہمسایہ ملک کے ڈراموں کاسحرتوڑ دیا ‘ ثناء جاوید

ہر گزرتے دن کے ساتھ نیاتجربہ ملتاہے جس سے شخصیت اور کام پختگی آتی ہے ‘ انٹرویومیں گفتگو

اتوار 24 جون 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے اور منزل پانے کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ،ہر گزرتے دن کے ساتھ نیاتجربہ ملتاہے جس سے شخصیت اور کام میںپختگی آتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ حالیہ چند سالوںمیں ڈرامہ انڈسٹری نے بے پناہ ترقی کی ہے جبکہ پاکستانی ڈراموںنے اپنے معیار کی وجہ سے ہمسایہ ملک کے ڈراموں کاسحرتوڑ دیا ہے ۔

ثناء جاوید نے کہاکہ جوبھی نیا پراجیکٹ سائن کرتی ہوںاس کیلئے خوب سوچ بچارکے ساتھ ساتھ اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کرتی ہوں ۔ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اور اس کاصلہ مجھے کامیابی کی صورت میںملا ہے ۔ ثناء جاوید نے کہاکہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے کام اور شخصیت میں پختگی آتی ہے او رمیں بھی اسی جانب گامزن ہوں۔

متعلقہ عنوان :