انگرو فوڈز ٹینس چیمپیئن شپ 2 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل 5 جولائی کو ، سیمی فائنل 6 جولائی کو جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے

اتوار 24 جون 2018 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) انگرو فوڈز ٹینس چیمپیئن شپ 2 جولائی سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس نزد سرینا ہوٹل میں شروع ہوگی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی یکم جولائی تک اپنی ناموں کا اندراج اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کرواسکتے ہیں اور چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان یکم جولائی کو شام 6 بجے کیا جائیگا،چیمپین شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، خواتین سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر- 18 ، انڈر- 14، انڈر- 10، سنیئرڈبلز پلس 45 اور سنیئرڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہونگے، چیمپین شپ 7 جولائی تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل 5 جولائی کو ، سیمی فائنل 6 جولائی کو جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گی-

متعلقہ عنوان :