Live Updates

25جولائی کے بعد ملک میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا‘حافظ ممتاز

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ‘ امیدوار پی پی 105فیصل آباد

اتوار 24 جون 2018 12:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی پی105کے امیدوار حافظ ممتاز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے برسراقتدار آئے گی۔ کارکن اور عوام ثابت کر دیں گے کہ فیصل آباد تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ ہے ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر پہلی فرصت میں فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینج کا قیام عمل میں لائے گی ‘ فراہمی و نکاسی آب ‘ تعلیم و صحت کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی ۔

یہ بات انہوں نے کارکنوں اور معززین حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی برسراقتدار آکر ملکی دولت لوٹنے والوں کو الٹا لٹکا کر قوم کا تمام پیسہ وصول کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ۔

(جاری ہے)

25جولائی کے بعد ملک میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور انشاء اللہ اگلے پانچ سالوں میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار آکر تعلیم وصحت پر خصوصی توجہ دیں گے اور انشاء اللہ دیگر ممالک سے لوگ علاج کرانے پاکستان آیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چور ٹبر اور اُس کے حواریوں کے حلق سے لوٹی ہوئی ملکی دولت نکلواکر خزانہ سرکار میں جمع کرائیں گے ۔تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف کاوشیں رنگ لائی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ کوئی بھی قومی خزانہ کو لوٹنے سے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات