سرگودھا کے چک 11 شمالی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے میاں بیوی اور ان کے تینوں بچوں کو سپرد کر دیا گیا

پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ قتل و اقدام قتل ،اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

اتوار 24 جون 2018 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سرگودھا کے چک 11 شمالی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے میاں بیوی اور ان کے تینوں بچوں کو سپرد کر دیا گیا۔ایک ساتھ جب جنازے آٹھائے گے تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس تھانہ صدر نے گھر کے اندر سوئے ہوئے پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ قتل و اقدام قتل ،اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ مقدمہ مقتول محمد طفیل کے بیٹے آصف طفیل کی رپورٹ پر زیر دفعہ 302/324/148/149 ت پ 7ATA مقدمہ پانچ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔جس میں بتایا گیا کہ مسلح افراد گھر میں داخل ہو کراندھا دھند فائرنگ کر کے 55 سالہ محمد طفیل 45 سالہ مجیداں بی بی،22 سالہ محمد کاشف،21 سالہ ثمر اقبال اور 18 سالہ ثناء بی بی کو قتل اور16 سالہ راشد محمود کو زخمی کر دیا اور فرار ہوئے اس فائرنگ سے علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق 18 سالہ مقتولہ ثناء بی بی کو ملحقہ چک 10 شمالی کے عامر آرائیں نے اغواء کیا تو معززین کے ڈریعے مغویہ واپس ہوئی اب عامر آرائیں ثناء بی بی سے اپنا نکاح ظاہر کر کیدوبارہ رجوع کی کوشیش کر تارہا مگر ثناء نے انکار کر دیا اور طلاق کا تقاضا کیا جس پر عامر نے اٹک کے علاقہ شیش کیمحمد اکبر کے ہمراہ فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہاکہ ایک دو یوم میں طلاق پہنچ جائے گء اس لئے یہ واردات انہی نے کروائی ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے پانچ افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ جہاں ڈی ایس پی بھلوال خالد محمود انور نے انہیں وقوعہ سے متعلق بریفنگ دی اور ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا سرگودھا ایس ایس پی نے مقدمہ کی تفتیش میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن نے مقتولین کے ورثاء سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلایا۔پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔