سرگودھا کے چھ حلقوںکیلئے مسلم لیگ( ن) اپنے امیدواروں کا اعلان 28 جون کو کرے گی

اتوار 24 جون 2018 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ ن نے سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88سے ڈاکٹر مختار بھرتھ،این اے 89 سے محسن شاہ نواز رانجھااوراین اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 72سے آصف بھرتھ 73سے یاسر ظفر سندھو 74سے مناظر علی رانجھا,75سے محمد عمر کلیار 76 سے سردار کامل شمیل 79 سے رانا منور غوث کو امیدواروں بامزد کردیا جبکہ حلقہ این اے 90 , 92 , پی پی 77,78,80,81 کا فیصلہ روک لیا۔

(جاری ہے)

جہاں امیدواروں اور قیادت کے مابین سرد جنگ جاری ہیں اس لئے یہ فیصلے بعد میں کیاجائیں گے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چھ حلقوں این اے 90,92 پی پی 77,78,80اور 81کے لئے مسلم لیگ ن اپنے امیدواروں کا اعلان 28 جون کو کرے گی ۔