ڈی آئی خان‘ الیکشن کمیشن کی گیارہ مانٹرنگ ٹیموںنے انتخابی مہم کی نگرانی شروع کردی

اتوار 24 جون 2018 12:10

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی گیارہ مانٹرنگ ٹیموںنے انتخابی مہم کی نگرانی شروع کردی ہے ۔قواعد کی خلاف ورزی ،بڑے بڑے بینرز لگانے ،سائن بورڈ لگانے میںملوث سیاسی جماعتوں کے اراکین کو نوٹسز جاری کرنے کی سفارشات بھی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے گیارہ مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔

یہ مانیٹرنگ ٹیمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کررہی ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،مردان اور صوابی سمیت صوبے کی دیگر اضلاع میں مانیٹرنگ کا کام شروع کیاگیا ہے۔بعض امیدواروں کی جانب سے خلاف ورزیاں کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی سفارشات کی گئی ہیں ۔