کے پی68 سے ارباب افضل حیات کی جیت یقینی ہے‘ جاوید خان

اتوار 24 جون 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید خان نے کہا ہے کہ پی کی68مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ‘ اس حلقے سے دو مرتبہ مسلم لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ئے ہیں اور اس بار بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت یقینی ہے‘ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدارارباب افضل اکبر حیات حلقے کے مضبوط امیدوار ہیں‘ ان کے والد مرحوم اکبر حیات نے اپنے دور میں اس حلقے میں جو کام کئے وہ اب بھی ایک مثال ہیں جس کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں‘ نامزد امیداور ارباب افضل اکبر حیات نے کہا ہے کہ وہ اس حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کامشن جاری رکھیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریںگے‘ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز عوام مختلف سیاسی پارٹیوںسے مستعفی ہو کر (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :