Live Updates

پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی، ظاہر شاہ طورو

اتوار 24 جون 2018 12:10

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کی52مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ عوام نے تبدیلی کی ایک جھلک خیبرپختونخوا میں دیکھ لی ہے اور اب کی بارپورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیساتھ ساتھ عوامی فلاح کے اداروں صحت، تعلیم، پولیس اورپٹوارکے نظام کو ٹھیک کیا جس کی بدولت عوامی مسائل آسانی سے حل ہورہے ہیں۔

وہ یونین کونسل باڑی چم،محبت آباد،غلہ ڈھیر اور سوکئی میں گھر گھر مہم کے دوران خطابات کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے سابق صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں کو ٹھیک کیا، اب غریب عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں سابقہ دور میں پورے صوبے میں ہرجگہ بدمعاشی، تخریب کاری، بھتہ خوری، رشوت، کمیشن اور ڈاکے ختم کئے یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے وعدہ کیاتھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات