اے این پی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،شوکت علی

اتوار 24 جون 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ناظم فقیر آباد اور اے این پی کے جنرل سیکرٹری شوکت علی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوںکی واحد نمائندہ جماعت جواپنے قیام سے لیکر اب تک پختونوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہی ہے اور اپنی اس طویل جدوجہد میں پارٹی نے پختونوں کو اور خطے کو شناخت دی ہے،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ انتخابات میں اپنی کارکردگی پر پارٹی کے امیدوار وں کو عوام پھر کامیاب کرائینگے اورصوبے میں پھر گھر گھر پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا،انہوں نے کہا کہ تمام کارکن متحد ہوکر آگے بڑھیں اور مخالفین کو بتادیں کہ وہ اب بھی ایک قوت ہیں۔