کے ایم یو کاایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کاامتحان 29اگست سے شروع ہوگا

اتوار 24 جون 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا سالانہ امتحان 29اگست2018 ء سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس سال دوم کے ایناٹومی کورس (تھیوری)کا پرچہ 29 اگست، فزیالوجی کا پرچہ 3ستمبر، بائیو کیمسٹری کا پرچہ7ستمبر اور آئی پی ایس کا پرچہ 10ستمبر کو کے ایم سی، کے جی ایم سی، اے ایم سی، ایس ایم سی، جی ایم سی، بی کے ایم سی، کے ایم یو آئی ایم ایس، بی ایم سی، این ایم سی، این ڈبلیو ایس ایم ، جے ایم سی ، پی آئی ایم سی، آر ایم سی، ڈبلیو ایم سی اوراے آئی ایم سی میں قائم امتحانی مراکز میں بیک وقت منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :