Live Updates

گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر انتقال کرگئے

نماز جنازہپیر کوبعد نماز عصر ڈیفنس کراچی میں اد ا کی جائے گی

اتوار 24 جون 2018 12:10

گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،طارق عمر کی نماز جنازہ پیر کوبعد نماز عصر ڈیفنس کراچی میں اد ا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق محمد زبیر اور اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے جس کا علاج جاری تھا تاہم وہ اتوار کوطویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ طارق عمر کی نماز جنازہ پیر کوبعد نماز عصر ڈیفنس کراچی میں اد ا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد قبرستان میں کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات