نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر رضامند ہو گئے تھے لیکن ۔۔۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف چوہدری نثار کوٹکٹ دینے پر رضامند ہو گئے تھے لیکن چوہدی نثار کے بیانات سے صورتحال بگڑ گئی،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 12:02

نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر رضامند ہو گئے تھے لیکن ۔۔۔
لاہور(اردو پوائنٹتازہ ترین اخبار۔24جون 2018ء) مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے۔چوہدری نثار کے بیان کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔چوہدری نثار نے کئی بار پارٹی سے متعلق اور نواز شریف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے۔

اس دوران یہ سوال بھی پیدا ہوئے کہ کیا ن لیگ چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کرے گی یا نہیں تاہم چوہدری نثار نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نوازشریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے۔لیکن چوہدری نثار کے بیان کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی کو چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر قائل کرلیا تھا۔

چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر سینئر رہنماؤں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔نواز شریف نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر اس لئے راضی ہوا ہوں کہ مجھے تیس سال کے تعلق کا پاس ہے۔اور اس تمام صورتحال میں شہباز شریف نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔۔مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق،رانا ثنااللہ کی موجودگی میں شہباز شریف نے قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ نوازشریف کی مہربانی ہے کہ وہ میرے بار بار اصرار پر چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے مگر چوہدری نثار کے تنقیدی بیان نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔

چوہدری نثار نے میڈیا پر آکر اپنے بیانات کی تردید بھی کی تھی۔اخباری رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی میٹنگ میں چوہدری نثار کے ٹکٹ سے متعلق نوازشریف سے اپنی مشاورت کا ذکر کیا اور بتایا کہ نوازشریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر قائل ہوگئے تھے مگر اسی روز چوہدری نثار نے عورت کی حکمرانی سے متعلق بیان دے دیا۔