Live Updates

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات پر عمران خان بھی بول پڑے

یہ بہت بچگانہ حرکت ہوئی اور میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کےمابین اختلافات کو ٹی وی پر آکر اچھالنے کی مذمت کرتا ہوں،پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 11:33

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات پر عمران خان بھی ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماؤں کے درمیان لڑائی پر بول اٹھے۔ایک پروگرام کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔اس لیے پیپلز پارٹی نے اپنی رہنما ناہید خان کا نکال دیا تھا۔

لیکن جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی اگر ٹی وی پر آ کر اختلافات سے متعلق بات کرتے ہیں تو یہ میرے خیال سے بہت امیچیور ہوا ہے۔اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔اور میری ساری پارٹی اس سے بہت زیادہ مایوس ہے۔تاہم یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور جلد ہی حل ہو جائے گا۔یاد رہے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا ایک پریس کانفرس میں کہنا تھا کہ میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہرحلقے سے جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھ ہوا لیکن فورا فیصلہ تسلیم کیا۔ پی ٹی آئی میں نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہےنہ میں کوشش کررہا ہوں۔ پی ٹی آئی میں ویسے کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور محنت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا،،شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا۔

جہانگیرترین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست ہم نے پاکستان میں شروع کی۔ہم دھرنے کی سیاست کوبرا نہیں سمجھتے ہیں۔ جہانگیرترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام ہے کہ اثاثوں کی تصدیق بھی کرے۔ نوازشریف سرکاری جہازاستعمال کرتے تھے۔ عمران خان جس جہازمیں عمرےپرگئے وہ سرکاری نہیں تھا۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ ٹھکرائی، قومی اسمبلی کی نشست ٹھکرائی، نظریے کا سودا کرنے کیلئے یہ سب نہیں ٹھکرایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات