مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی میوزیکل فلم بنانے کی تیاریاں جاری

ئیکل جیکسن میوزیکل فی الحال 2020میں براڈوے تھیٹر میں پریمیئر شیڈول کیا گیا ہے

اتوار 24 جون 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی میوزیکل فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیںاور مائیکل کا کردار نبھانے کے لئے مختلف نام بھی گردش کرنے لگے ہیں۔جی ہاں مائیکل کی زندگی کی عکاسی کرتی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے جانی ڈیپ یا پھر اٴْشر کے ناموں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کولمبیا لائیو اسٹیج اور مائیکل جیکسن اسٹیٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اسٹار کی زندگی پر مبنی تھیریٹکل پروڈکشن پر کام شروع ہوچکا ہے، اس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔

پروجیکٹ کی ڈائریکشن کرسٹوفر وہیلڈن دیں گے۔مائیکل جیکسن میوزیکل فی الحال 2020میں براڈوے تھیٹر میں پریمیئر شیڈول کیا گیا ہے۔پروجیکٹ میں لاین نوٹیج کی تحریر کردہ کتاب بھی شامل کی گئی ہے، جو ڈرامہ کے لئے دوبار پولٹائزر پرائز جیت چکے ہیں ، اورمائیکل جیکسن کے سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گانے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :