ہالی ووڈ فلم سیریز ٹرمنیٹرکی نئی فلم’’ ٹرمنیٹر6‘‘اگلے سال نومبر میں ریلیز ہو گی

فلم میں ایک بار پھر سے ہالی ووڈ لیجنڈ آرنلڈ شوارزنیگرطاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے

اتوار 24 جون 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمنیٹر سلسلے کی اگلی فلم’ ’ ٹرمنیٹر6‘‘اگلے سال نومبر میں ریلیز ہو گی فلم کی عکسبندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فلم میں ایک بار پھر سے ہالی ووڈ لیجنڈ آرنلڈ شوارزنیگرطاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ 1984اور 1991میں سارہ کونر کے کردار میں ٹرمنیٹر فلم جلوہ گر ہونے والی لنڈا ہملٹن کو ’ٹرمنیٹر6 ‘کے سیٹ پر دیکھ کر مداح خوشی سے نہال دکھائی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہدایت کارٹم ملر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرمنیٹر فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا زمین پر موجود انسانوں کے خلاف اور حمایت میں لڑتے ہوئے نظر آئیں گیاور یہ روبوٹس بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔جیمز کیمرون کی ایکشن سے بھرپور’ ٹرمنیٹر6‘ میں آرنلڈ کے علاو ہ میکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت 22نومبر2019کو سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :