Live Updates

معروف صحافی نے نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات سے متعلق دھماکہ خیز خبر دے دی

نواز شریف اور آصف علی زرداری کی نجم سیٹھی کے گھر پچھلے ماہ ایک خفیہ ملاقات ہوئی جس میں آئیندہ مل کر حکومت بنانے سے متعلق بات چیت ہوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 11:19

معروف صحافی نے نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات سے متعلق دھماکہ خیز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے نجم سیٹھی کے گھر ملاقات ہوئی تھی جس میں ایک بزنس ٹائیکون بھی موجود تھا،یہ ملاقات پچھلے مہینے ہوئی تھی۔اس ملاقات میں اس بات پر بحث ہوئی کہ آئیندہ حکومت مل کر بنائی جائے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ یہ بات میں سنی سنائی نہیں کر رہا بلکہ مجھے کنفرم ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عجیب سیاسی پارٹی ہے جس کا پروگرام واضح نہیں ہے۔ان کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ٹکٹ دینے کا فارمولا ہے۔لوگ آکر جمع ہو جاتے ہیں اور پھر ٹکٹ دی جا تی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں کیا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔اس بار الیکشن میں تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری دیکھنے کو مل رہا ہے اور یہی وجہ ہے دوسری سیاسی پارٹیوں کے رہنما بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات